مختلف شہروں میں 209علاجگاہوں پر چھاپے ، 51عطائیوں کے اڈے بند

مختلف شہروں میں 209علاجگاہوں پر چھاپے ، 51عطائیوں کے اڈے بند

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روزلاہور سمیت مختلف شہروں میں209علاجگاہوں پر چھاپے مارے اور 51عطائیوں کے اڈے بند کر دیے ۔ سب سے زیادہ27 چھاپے قصور ، بہاولپور میں 25 ،سرگودھا 24،گجرانوالہ 18 جبکہ پانچ شہروں ہر ایک میں 23 علاجگاہوں کا دورہ کیا گیا۔مزید برآں اعدادو شمار کے مطابق 64عطائیوں کے اڈوں پردوسرے کاروبارشروع کردیے گئے ہیں۔ جن 51عطائیت اکے کاروبار بند دیے گئے ان میں راولپنڈی اورگجرانوالہ ہر ایک میں 8،قصوراور سرگودھا ہر ایک میں 7 ، بہاولپور 6 ، ملتان5،فیصل آباد اور شیخوپورہ ہر ایک میں چار اور لاہور میں دو شامل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1