ملاوٹ مافیا کے خلافکارروائیاں11بڑے پروڈکشن یونٹ سربمہر

ملاوٹ مافیا کے خلافکارروائیاں11بڑے پروڈکشن یونٹ سربمہر

لاہور )کامرس رپورٹر(ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سر براہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جعل ساز اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں میں11بڑے پروڈکشن یونٹس کو سر بمہرکر دیا۔16گھنٹے طویل آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں ناقص خوراک تلف جبکہ صحت دشمن عناصر کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سر براہی میں سرگودھا اور گردونواح میں ملاوٹ اور جعل ساز مافیا کے خلاف ۔ سرگودھامیں ملاوٹ اور جعل سازی کا مکروہ دھندا کر نے والوں کا راج ختم کر دیا گیا۔جعلی دودھ، پتی، دال،مرچ، مصالحے، اور مٹھائیوں میں ملاوٹ کرنے والے زیر عتاب آگئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ایک ہی دن میں ملاوٹ کرنے والے گیارہ بڑے پروڈکشن یونٹس کو سیل کر تے ہو ئے ملاوٹی مال کے کئی ٹرک تلف کروا دیے گئے۔

فارملین،یوریا،سرف،کیمیکل پاؤڈرز سے جعلی دود ھ بنانے پر مکہ مدینہ ڈیری جبکہ جانوروں کے دودھ بڑھانے والے ممنوعہ ٹیکے برآمد ہونے پرفریسکوڈیری کو سیل کر دیا گیا۔فریسکو ڈیری کوسپریم کورٹ کی طرف سے دودھ بڑھانے والے ٹیکوں پرعائد پابندی کی خلاف ورز ی پر مقدمہ درج کرواتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتارکر لیا گیا۔علی سپائس یونٹ اورعثمان فوڈز کوجعلی مرچیں تیار کر نے ،ناقص سٹوریج، مضر صحت اجزاء کے استعمال اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سر بمہر کیا گیا۔سرگودھا میں ہی کارروائیوں کے دوران معروف چائے کی پتی قطر ٹی کو غلط لیبلنگ،ناقص سٹوریج ،خام مال کی مو جودگی اور غیر ضروری اشیاء کی مو جودگی جبکہ فائیو سٹار فوڈ کو زائد المعیاد تیل کے استعمال، ایکسپائر نمکو اور سنیکس برآمد ہونے پر سیل کر دیا گیا۔مزید برآں بیسٹ وے سویٹس اینڈ بیکرز کو مٹھائیوں کی تیاری میں رنگ کاٹ، ناقص گھی کے استعمال،حشرات کی مو جودگی،گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پر سیل کر دیا گیا۔رات گئے تک جاری کارروائیوں میں3250کلو ملاوٹ زدہ مرچیں ،500کلو تیار ناقص پتی ،بھاری مقدار میں مضر صحت دودھ جبکہ ملاوٹی مال سے بھرے کئی ٹرک تلف کر دیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کی جانب سے مزاحمت کی رپورٹ موصول ہونے پرخود آپریشن کی نگرانی کی ہے۔ملاوٹ مافیا جتنا بھی طاقتورکیوں نہ ہو،فوڈ اتھارٹی اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں کسی قسم کی رعایت نہیں بر تی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1