مسلم لیگ (ن) کا این اے 124کی یونین کونسل45میں انتخابی جلسہ
لاہور( سٹی رپورٹر)این اے 124یونین کونسل 45میں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق صوبائی وزیرمجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ 12 اکتوبر ملکی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب پرویز مشرف اور ان کے حواریوں نے پاکستان کے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے فوجی کی طاقت سے ملک پر قبضہ کر لیا ۔یوسی 45میں کاشف گوہر ،حاجی منیب طفیل کے ڈیرہ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ12 اکتوبر1999 کا آمرانہ اقدام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے کی گھناؤنی سازش تھی اور اس غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کے منفی نتائج آج بھی قوم بھگت رہی ہے۔