حکومت کی نیا گھر سکیم بھی ن لیگ کی آشیانہ سکیم کا چیربہ ہے،نصیر احمد

حکومت کی نیا گھر سکیم بھی ن لیگ کی آشیانہ سکیم کا چیربہ ہے،نصیر احمد

لاہور ( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقو ق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو، حمزہ شیخ، ملک عباس، ابو ہاشمی، رانا افتخار علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت کی نیا گھر سکیم بھی ن لیگ کی سابق ادوار کی آشیانہ سکیم کا چیربہ ہے ملک کے وسائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ نیا گھر سکیم کے 1500 سو ارب روپیہ درکار ہے اور اگر حکومت تمام امیدواراوں سے ایڈوانس رقم بھی حاصل کر لے تو یہ 150 ا رب حاصل ہونگے۔

اور باقی 1350 ارب روپے کہاں سے حاصل ہونگے۔ تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی کے آنے والے سونامی کے طوفان سے توجہ ہٹانے کے لیے نیا گھر سکیم کا ڈرامہ رچا رہی ہے ۔

ن لیگ کے پہلے دور حکومت میں بھی آشیانہ کے نام سے سکیم شروع کی گئی چند سو لوگوں کو مکانات دیکر اربوں روپے اشتہارات کی نذر ہو گئے اب تحریک انصاف کی حکومت نئی بوتل میں پرانی شراب والی کہانی پیش کر رہی ہے حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ یہ رقم کمرشل بینکوں سے قرضہ فراہم کریگی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کمرشل بنکوں کے پاس اتنے بڑے پراجیکٹ کو قرضہ دینے کی سہولت موجود ہیا نہوں نے کہا کہ حکومت کی نا اہل پالیسیوں کی بدولت روٹی غریب کی پہنچ دور ہو گئی ہے مہنگائی کا طوفان اور سونامی غریبوں کو بہانے کے لیے آچکا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سیاسی شعبدہ بازی کی بجائے عوام کو بنیادی سہولیتں فراہم کرے ۔ کیونکہ ضروریات زندگی کی تمام اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1