پاکستان ۱کے موجودہ اقتصادی بحران کا سبب چینی قرضہ : امریکہ

پاکستان ۱کے موجودہ اقتصادی بحران کا سبب چینی قرضہ : امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) پاکستان کو اس وقت جس اقتصادی بحران کا سامنا ہے اس کا اصل سبب وہ قرضے ہیں جو اس نے چین سے حاصل کئے ہیں۔ یہ تبصرہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نیوٹ نے پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں بتایا۔ ان سے پا کستان کی اس درخواست پر تبصرہ کرنے کیلئے کہا گیا تھا جو اس نے اپنی اقتصادی مشکلات سے نمٹنے کیلئے عالمی مالیاتی ادارے سے قرضے کے حصول کیلئے دائر کی ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چند ماہ پہلے عالمی ادارے سے سفارش کی تھی کہ وہ پاکستان کو بیل آؤٹ کرنے کیلئے اسے قرضہ فراہم کرنے پر غور کرے۔ ترجمان ہیدر نیوٹ کا کہنا تھا امریکہ پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف پر حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا ہم پاکستان کے قرضے سمیت تمام ایسے معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر ان کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اس وقت پاکستان کو جس صورتحال کا سامنا ہے اس کی ایک وجہ چینی قرضہ ہے۔ قرضے سے نکلنا اتنا مشکل نہیں ہوتا، لگتا ہے حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے اس سے نکلنا مشکل ہو رہا ہے۔
امریکہ

مزید :

صفحہ اول -