آئی ایم ایف سے رجوع کی وجہ چینی قرضے نہیں ،انکی ادائیگی 22ء میں شروع ہونی ہے، احسن اقبال

آئی ایم ایف سے رجوع کی وجہ چینی قرضے نہیں ،انکی ادائیگی 22ء میں شروع ہونی ہے، ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے ترجمان امریکی محکمہ خار جہ ہیڈ رنوئرٹ کی طرف سے پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ایک وجہ چینی قرضے کو قرار دینے کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ چینی قرضے نہیں۔جمعے کو احسن اقبال نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا چینی قرضوں کی ادا ئیگی 2022ء سے شرو ع ہونی ہے ، چین کو زیادہ سے زیادہ 2ارب ڈالرسالانہ ادائیگی کرناہوگی، ہماری مشکل کی وجہ ترقیاتی منصوبوں کی بدولت درآمدات میں اضافہ ہے ،بیر و نی سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ ناتجربے کار حکومت ہے۔

مزید : صفحہ اول