استاد کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کرنے سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے

استاد کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کرنے سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے ایک استاد کو روایتی مجرموں کی طرح ہتھکڑیاں لگا کر پیش کرنے سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب نیب سابق وزیراعلی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو بغیر کسی ہھتکڑی کے پیش کر سکتی ہے تو پھر اساتذہ جو قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں جو ہماری دنیا بھر میں پہچان ہوتے ہیں ان کے ساتھ ایسا سلوک کرکے انتہائی برا اقدام کیا گیا ہے اس واقعہ سے ہماری جگ ہنسائی ہوئی ہے ایسے واقعات کا روک تھام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

چودھری منظور احمد

مزید : صفحہ اول