طلبہ تنظیموں سے پابندی اٹھائی جائے تاکہ وہ اساتذہ کیساتھ کھڑے ہو سکیں

طلبہ تنظیموں سے پابندی اٹھائی جائے تاکہ وہ اساتذہ کیساتھ کھڑے ہو سکیں

مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان (ایم ایس ایف) کے سابق صدر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کے وی سی ایز اور اساتذہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں حکومت بتائے کہ یہ تعلیم دوستی ہے؟نہ ہی یہ تعلیم اور اساتذہ دشمنی ہے اور پاکستان میں اساتذہ کی کھلم کھلا تذلیل ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اگر کسی ادارے میں کوئی ہیرا پھیری یا کوئی ڈگریوں کا معاملہ ہے تو اس کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن موجود ہے جو کاروائی کے لئے مکمل بااختیار ہے چاہئے یہ تھا کہ حکومت اساتذہ کی تذلیل کی بجائے ان کا کیس ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حوالے کرتی جو قانون کے مطابق کاروائی کرتا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سٹوڈنٹ یونینوں پر فوری طور پر بین اٹھایا جائے تاکہ طلباء اپنے اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہو سکیں۔

رانا محمد ارشد

مزید : صفحہ اول