استاد قوم کیلئے رول ماڈل ،بعض اساتذہ نے خود عہدے کی تذلیل کی

استاد قوم کیلئے رول ماڈل ،بعض اساتذہ نے خود عہدے کی تذلیل کی

اسلامی جمعیت طلباء کے سابق رہنما اور شباب ملی کے صدر احمد سلمان بلوچ نے کہا ہے کہ جب اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے سر براہان حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں گے تو پھر تعلیمی نظام بھی تباہ ہو گا اور اساتذہ کی تذلیل بھی ہو گی ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا بڑا مقام ہے لیکن افسوس کہ بعض اساتذہ عہدوں اور زاتی مفاد کے لئے حکومتوں کے سامنے اس قدر لیٹ جاتے ہیں کہ انہیں تعلیمی اداروں کی ساکھ کا خیال رہتا ہے اور نہ ہی وقار کا ۔اساتذہ سٹودنٹس اور قوم کیلئے ایک رول ماڈل ہوتے ہیں مگر بعض اساتذہ نے اس عہدے کی تذلیل کی ہے دوسری طرف جرم ثابت ہونے پر کسی کو ہھتکڑیاں لگانی چاہئے افسوس کا مقام ہے کہ بھوڑھے اساتذہ کو تو ہھتکڑیاں لگادی گئیں لیکن سیاست دانوں کو نہیں لگائی جاتیں اساتذہ کو اپنے مقام کا خیال رکھنا چاہئے تاکہ ایسے واقعات نہ ہو ۔

احمد سلمان بلوچ

مزید : صفحہ اول