بغیر ثبوت ہتھکڑیاں لگا کر اساتذہ کی پیشی ،تعلیمی تاریخ کا سیاہ ترین دن

بغیر ثبوت ہتھکڑیاں لگا کر اساتذہ کی پیشی ،تعلیمی تاریخ کا سیاہ ترین دن

جنرل سیکر یٹری پنجا ب ٹیچرز یونین رانا لیاقت نے کہا ہے کہ ہم بطور استاد ڈاکٹر مجاہد کامرا ن کو ہتھکڑیا ں لگا نے کی سخت مذ مت کر تے ہیں انہو ں نے کہا کہ تعلیمی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب ایک استاد کوالزام ثابت کیے بغیر ہتھکڑیاں لگا کر نیب میں پیش کیا گیا ہے ۔ ایشو آف دا ڈے میں گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ ؂علم کی روشنی عام کرنے والے اساتذہ ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ مجاہد کامران کی گرفتار سے مہذب معاشرے کا سر شرم سے جھک گیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اگر انہو ں نے کو ئی کر پشن کی ہے تو پھر بھی ان کو ہتھکڑی نہیں لگا ئی جا نی چا ہیے تھی قوم کا سر ندا مت سے جھک گیا ہے ۔ ہم اس کی بھر پو ر مذ مت کر تے ہیں ۔

رانا لیاقت

مزید : صفحہ اول