لگتا ہے سابق وی سی مجاہد کامران کو شہباز شریف سے تعلق کی سزا دی گئی

لگتا ہے سابق وی سی مجاہد کامران کو شہباز شریف سے تعلق کی سزا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اے این پی کے رہنماء غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی حرکات اور قول و فعل سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے حکومت ابھی تک دھرنے اور کنٹینر پر بیٹھی ہے اساتذہ کی گرفتاریوں اور انہیں نیب کے حوالے کرنے سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ خصوصاً وائس چانسلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس سے ایسا لگتا ہے کہ مجاہدکامران کو شہباز شریف سے تعلق کی سزا دی گئی ہے اے این پی اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کی تذلیل بند کرے اگر کوئی معاملہ تھا تو اس کی محکمہ تعلیم اور موجودہ قوانین کے مطابق تحقیقات کی جائیں اور اگر گنہگار ثابت ہو تو اسے سزا دی جائے یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی گرفتاری سے دنیا میں پاکستان کے اساتذہ کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔
غلام بلور

مزید :

صفحہ اول -