شکیل ملک ایڈیشنل سیکرٹری پارلیمانی امور تصدق جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز مقرر

شکیل ملک ایڈیشنل سیکرٹری پارلیمانی امور تصدق جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت نے بیوروکریسی میں تقرروتبادلے کرد یئے ،محمد شکیل ملک ایڈیشنل سیکرٹری پارلیمانی امور ، تصدق حسین جوائنٹ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانی مقرر ، تصدق حسین وزارت خزانہ میں جوائنٹ اکنامک ایڈوائزر تعینات تھے ۔ وقار احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت وہ پہلے سینئر جوائنٹ سیکرٹری میری ٹائم افیئرز تعینات تھے ۔ سید تراب حیدر ممبر فنانس پی اے سی تعینات ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

شکیل ملک

مزید : صفحہ اول