الیکشن کمیشن شہباز کی رہائی کا حکم دے، (ن)لیگ

الیکشن کمیشن شہباز کی رہائی کا حکم دے، (ن)لیگ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین مسلم لیگ (ن)راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر استدعا کی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218 تین کے تحت نیب کو شہباز شریف کی رہائی کا حکم دیا جائے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی رہائی کیلئے اپنا اختیار استعمال کرے کیونکہ اپوزیشن لیڈر کی ضمنی انتخاب سے قبل گرفتاری انتخابات پر اثر انداز ہو گی۔خط میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے عام انتخابات میں بھی الیکشن کمیشن کی توجہ مسائل کی جانب مبذول کرائی، الیکشن کمیشن پولنگ سٹیشنز میں پولنگ ایجنٹس کے داخلے کو یقینی بنائے، پولنگ سٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں نہ لگنے دی جائیں، اس کے علاوہ ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی پولنگ یجنٹس کی موجودگی میں ہونا چاہئے۔راجہ ظفر الحق کی جانب سے لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ آر ٹی ایس سے متعلق تمام تکنیکی خامیاں دور کی جائیں جبکہ ریٹرننگ افسر پولنگ ایجنٹس کو دستخط شدہ فارم 47 مہیا کرے۔

مزید : صفحہ اول