پاکستان مسلسل دیرپا امن و استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، جنرل باجوہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے پاکستان استقامت کیساتھ دیرپا امن و استحکام کی طر ف بڑھ رہا ہے اوربرطانیہ سے دو طرفہ سکیورٹی اوردفاعی تعلقات میں مزید فروغ چاہتا ہے۔ان خیالات کا اظہارآرمی چیف نے نیشنل سکیورٹی ایڈ و ا ئز ر مارگ سیڈول سے ملاقات، پاک برطانیہ وفودکی سطح پر ہونیوالے مذاکرات کے دوران کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ روزبرطانوی وزیر دفاع گیون ولیم سن سے بھی ملاقات کی جس کے بعد پاک برطانیہ وفود سطح پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ، ملاقا ت میں برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ افغانستان، پا کستا ن، قومی سلامتی کے مشیر بھی موجود تھے۔برطانوی قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
آرمی چیف