پی ٹی آئی کا پنجاب میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے نئی حکمت عملی پر غور
لاہور(دیبا مرزا سے)پاکستان تحریک انصا ف نے پنجا ب میں خیبر پختو نخواہ طرز کے بلدیا تی نظا م کو متعارف کروا نے میں تا خیر کے سبب نئی حکمت عملی پر غور شروع کردیاہے۔ با وثوق ذرا ئع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصا ف جلد سے جلد پنجا ب کے بلد یاتی نطا م میں اپنی جڑیں مضبو ط کر نا چا ہتی ہے جس کے مد نظر حکو مت میں آنے کے فوری بعد ہی نئے بلد یا تی نطا م لا نے کی تیا ریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں لیکن پنجا ب میں خیبر پختو نخواہ طرز کے بلدیا تی نظا م کو متعارف کروا نے میں تا خیر کے سبب اب نئی حکمت عملی پر غور شروع کردیاہے اور کہا جا رہا ہے کہ بلد یا تی نا ظمین کے سا تھ ہر یو نین کو نسل میں ایک ایک ’’کو آڈینیٹر ‘‘تعنیا ت کیا جائے گا جو کہ نئے بلدیا تی نطا م کے آنے تک کو آر ڈنیٹرز کے طو ر پر کام کریں گے۔اس کو آرڈ نیٹر کا مقصد چیئر مین کے ساتھ بیٹھ کر یو نین کو نسل کے معا ملات کو حل کر نا ہو گا ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوا لے سے ہر حلقہ میں پی ٹی آئی کے ممبران قو می اسمبلی نے اپنے اپنے علا قوں میں میٹنگز کر نا شروع کر دی ہیں جن میں علا قہ میں اثررورسوخ رکھنے والے کا رکنا ں سے میٹنگز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ان کو آرڈینیٹرز کا کام نئے بلد یا تی الیکشن کے آنے تک اپنے اپنے علا قہ میں گرا س روٹ لیو ل پر لو گو ں کے مسا ئل کو حل کر نا ہے اس مقصد کے لئے علا قائی یو نین کونسل کے فنڈز کو ہی وہ کو آرڈنیٹر استعما ل کر یں گے تا کہ نئے نطا م میں پا کستان تحریک انصا ف کو پنجاب میں اکثریت حا صل ہو سکے ۔جب کہ اس حوالے سے اگر اس حکمت عملی پر عملدآمد کر لیا جاتا ہے تو اس صورت میں بھی پا کستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سخت مزا حمت کا سا منا کر نا پڑے گا ۔
بلدیات؍نئی حکمت عملی