ضمنی الیکشن،انتخابی مہم اختتام پذیر ووٹرز کل اپنے نمائندے منتخب کرینگے

ضمنی الیکشن،انتخابی مہم اختتام پذیر ووٹرز کل اپنے نمائندے منتخب کرینگے

لاہور(شہزاد ملک) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم اختتام پذیر ہو گئی ،ووٹرز کل اپنے نمائندے منتخب کرینگے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی خالی کردہ نشستوں پر ضمنی الیکشن کل ہو گا، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی طرف سے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے۔صوبائی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کے دو بڑے حلقوں این اے124میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور غلام محی الدین دیوان جبکہ این اے131 میں ہمایوں اختر خان اور خواجہ سعد رفیق کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔سیاسی حلقوں کے مطابق این اے124میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جیت کے امکانات واضح ہیں جبکہ این اے131 میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

انتخابی مہم اختتام پذیر

مزید : صفحہ اول