سعد ، سلمان رفیق کے پاسپورٹس بلاک

سعد ، سلمان رفیق کے پاسپورٹس بلاک

لاہور ( مانیٹر نگ ڈیسک) نیب کی درخواست پر امیگریشن حکام نے خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق اور قیصر امین بٹ کے پاسپورٹ بلاک کر دیے ہیں۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق اور قیصر امین کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کیلئے درخواست دی تھی۔ذرائع نیب کے مطابق ان شخصیات کے پاسپورٹس بلاک کرنے کی درخواست پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو کی گئی تھی۔ نیب نے دونوں بھائیوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کر رکھا ہے، اس سے قبل خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست بھی پہلے سے دی گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول