شہباز شریف کی طبیعت ناساز

شہباز شریف کی طبیعت ناساز

لاہور(صباح نیوز) نیب کے زیر حراست سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ،میڈیکل ٹیم نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ شہباز شریف کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کے ساتھ معدے میں سوزش ہے۔شہباز شریف نیب کی حراست میں رات گئے تک جاگتے رہے جبکہ ان کا ہاضمہ بھی خراب ہے، شہباز شریف آج کل پرہیزی کھانا کھا رہے ہیں، وہ صبح ناشتے میں سینڈ وچ اور رات کھانے میں دال سبزی اور چاول کھاتے ہیں، شہباز شریف دوپہر میں پھل کھاتے ہیں۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول