گیس بل کی عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری صارفین کے کنکشن منقطع

گیس بل کی عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری صارفین کے کنکشن منقطع

لاہور(کرائم رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کی جانب سے طویل المدت گیس بل ناہندگان سے فوری ریکوری یا بصورت دیگر عدم ادائیگی پر سخت کاروائی کے احکامات کی روشنی میں متعدد سرکاری/ اسپیشل ڈومیسٹک صارفین کے کنکشن عدم ادائیگی کی بنا پر منقطع کر دئے ہیں۔ گیس بل نادہندگان کو پہلے نوٹس جاری کئے گئے تاہم اس کے باوجود عدم ادائیگی کی صورت میں ان کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ ان28سرکاری/اسپیشل ڈومیسٹک نادہندگان کے ذمہ مجموعی طور پر1کروڑ، 68 ہزار، 720روپے واجب الاداء تھے۔ منقطع کئے گئے کنکشن کے نادہندگان میں ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے ذمے1,675,440 روپے، پی۔پی بار روم بلڈنگ نوشہرہ 643,930 روپے، صوبائی سروسز اکیڈمی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پشاور549,660 روپے، نیشنل انسٹیٹوٹ آف سیلیکون ٹیکنالوجی ایچ ۔9 اسلام آباد (405,090 روپے)، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ بلاک ۔5 نارتھ سرکلر روڈ پشاور کینٹ (569,660 روپے)، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ بلاک۔6 نارتھ سرکلر روڈ پشاور کینٹ (503,390 روپے)، انسپیکشن بنگلہ ایریگیشن کالونی واسک روڈ پشاور (468,510 روپے)، مدرسہ انوار القران خٹک کالونی کوہاٹ ( 423,570روپے)، آرمی میس رضا شاہ شہید روڈ پشاور کینٹ (393,750 روپے )، ہوسٹل 300اسٹوڈنٹ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور (393,630 روپے)، محمد اصغر سیٹیلائٹ ٹاون مبارک اسپتال سرگودھا (320,030 روپے)، 201 ایم۔ای۔ٹی ہوسٹل ایچ۔8اسلام آباد (250,900 روپے)، ایجوکیشن ایکسٹینشن سینٹر وحدت روڈ لاہور (237,620 روپے)، ایڈمنسٹریٹر اولڈ جمرود روڈ یونیورسٹی ٹاون پشاور (268,270 روپے)، کے۔ایف گورنمنٹ کالج لیاقت ہوسٹل رحیم یار خان (180,650روپے)، پبلک ہیلتھ نرسنگ اسکول کمشنر روڈ سیالکوٹ (215,120روپے)، ایف۔جی گرلز سیکنڈری اسکول آئی۔9اسلام آباد (187,660روپے)، JCOS میس پشاور کینٹ ( 153,810 روپے) ، سول ڈیفنس کوٹ اعظم قصور (149,830 روپے)، شاہ جی گل یوسف آباد رنگ روڈ پشاور ( 143,190 روپے)، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سمن آباد لاہور (156,780 روپے) ، چیف انجینئر واپڈا 10کالج بلاک AIT�آ لاہور (149,290روپے)، مسجد عبید کالی ملا گوری ضیام شیرپاو چار سدہ (142,770روپے)، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ایچ۔8اسلام آباد (150,900 روپے)، پرونشل اربن ڈیولپمنٹ بورڈ خیبر روڈ پشاور (186,590روپے)، ڈسٹرکٹ آفیسر رینیو ڈیپارٹمنٹ ساہیوال ( 136,980روپے)، MCHسینٹر گڑی شاھو لاہور (135,850روپے)، جامعہ قادریہ بلاک 32سرگودھا ( 130,070 روپے)، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ (142,100 روپے)، ایف۔جی پرائمری اسکول G-11/2اسلام آباد (127,590 روپے)، کریسنٹ ماڈل اسکول گرلز سیکشن شادمان کالونی لاہور (126,940 روپے)، ہیلتھ پروموشن یونٹ پونچھ روڈ لاہور ( 118,670 روپے)، ریجنل پاسپورٹ آفس فیز۔5حیات آباد پشاور (117,490 روپے) اورڈی۔ایچ۔کیو اسپتال چار سدہ (112,450 روپے)۔

کنکشن منقطع

مزید : صفحہ آخر