پی ٹی اے کا غیر تصدیق شدہ موبائل فونز بلاک کرنے کا فیصلہ

پی ٹی اے کا غیر تصدیق شدہ موبائل فونز بلاک کرنے کا فیصلہ

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اٹھارٹی(پی ٹی اے)نے بغیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو 20 اکتوبر کے بعد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر 20 اکتوبر کے بعد بھی جو صارفین اپنے فون کی تصدیق نہیں کرائیں گے تو ان کے فونز بند کر دیئے جائیں گے۔پی ٹی اے کے مطابق گھر بیٹھے ہی موبائل فون کے ڈیوائسز کے اوریجنل ہونے کی تصدیق کی جا سکے گی۔ موبائل صارف اپنے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے 8484 پر بھیج کر اپنے ڈیوائس کی تصدیق کر سکتا ہے۔موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر موبائل فون سے *#06#ڈائل کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ موبائل ڈیوائسز کی تصدیق پی ٹی اے کی ویب سائٹ سے بھی کی جاسکتی ہے جبکہ گوگل پلے سے اپنے موبائل کی تصدیق کے لیے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔اگر تصدیق کے بعد پہلا رزلٹ IMEI Compliant آتا ہے تو اس کا مطلب ہے آپ کا موبائل پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہے اور 20 اکتوبر کے بعد بلاک نہیں ہوگا۔اگر رزلٹ Valid IMEI آتا ہے، تو آپ کو اپنا موبائل پی ٹی اے سے رجسٹرڈ کرانا پڑے گا ورنہ فون بلاک ہو جائے گا۔اگر رزلٹ Invalid IMEI آتا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ جعلی/ٹیمپر شدہ موبائل استعمال کر رہے ہیں، اس کی تصدیق نہیں ہو سکتی اور یہ 20 اکتوبر کے بعد بلاک ہو جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر