۱یف آئی اے نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گروہ گرفتار کرلیا

۱یف آئی اے نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گروہ گرفتار کرلیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے اے ٹی ایم سے فراڈ کرکے لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ایک کارروائی کے دوران اے ٹی ایم سے فراڈ کرکے لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کیا گیاہے جس میں غیر ملکی بھی شامل ہیں اور ان کا تعلق رومانیہ سے ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 130 اے ٹی ایم، کریڈٹ کارڈ، لیپ ٹاپ،کیمرے اور ایک ہزار سے زائد جعلی اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان فراڈ کرکے شہریوں کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا چکے ہیں اور فراڈ کے بعد بیرون ملک فرار ہوجاتے تھے۔گروہ کے دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایف آئی اے

مزید : صفحہ آخر