نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ، عوام فارم کے مندر جات سمجھنے سے قاصر ، نا مکمل معلومات سے پریشان

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ، عوام فارم کے مندر جات سمجھنے سے قاصر ، نا مکمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(عامر بٹ سے ) حکومت کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے فارم پر درج مندرجات دیکھ کر عوام پریشانی سے دوچارہو گئے ،21 اکتوبر سے لے کر 22 دسمبر تک ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں جمع کروانے کا کہا گیا ہے مگرتا حال ان متعلقہ اضلاع کے دفاتر کے بارے میں کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں ،وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی جانیوالی اتھارٹی کے اختیارات کے بارے میں کوئی معلومات بھی فراہم کی گئی ، ابتدائی طور پر چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کا انتخاب کیا گیا ہے مگر صوبائی حکومتوں کے کردار کے حوالے سے کوئی حتمی معاملات طے نہیں کئے گئے ، گھر کے حصول کیلئے فارم جمع کروانے کی فیس 250 روپے رکھی گئی ہے لیکن درخواست منظور ہونے پر کتنی رقم جمع کروانا ہو گی اس کے بارے میں کوئی چیز واضح نہیں کی گئی جبکہ اقساط پر دینے کے حوالے سے بھی کچھ نہیں بتایا گیااور نہ ہی ان گھروں کی مد میں ادا کی جانیوالی رقم پر سود وصول کیا جائے گا یا نہیں شہری ان تمام تفصیلات سے لا علم ہیں ، شہریو ں نے اپنی بڑھتی ہوئی تشویش کے باعث فارم اور درخواست کی منظوری کے بعد کی مکمل معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
شہری پریشان

مزید :

صفحہ آخر -