این اے 131ضمنی الیکشن،4حلقوں کے پولنگ سٹیشن تبدیل

این اے 131ضمنی الیکشن،4حلقوں کے پولنگ سٹیشن تبدیل

لاہور(نامہ نگار)لاہور کے حلقہ این اے 131 میں ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں کے پولنگ اسٹیشن تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق.این اے 131 میں پولنگ اسٹیشن نمبر8، 9، 215 اور 220 تبدیل کئے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشن نمبر 8 اور 9غازی کیڈٹ ہائی اسکول اینڈ کالج فینسی پارک کورے پنڈ لاہور کینٹ سے گورنمنٹ ایلمنٹری اسکول کورے پنڈ والٹن کینٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن نمبر 215 اور 220 بروملے پبلک اسکول علی کالونی کیولری گراونڈ سے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول کسٹم اکیڈمی لاہور کینٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولنگ سٹیشن

مزید : صفحہ آخر