سینیٹ ،حکومت کی گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے پیش کیا گیا بل واپس لینے کی درخواست

سینیٹ ،حکومت کی گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے پیش کیا گیا بل واپس لینے کی ...

اسلام آباد(سٹاف رپوٹر) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے ایوان بالا میں پیش کیا گیا بل واپس لینے کیلئے درخواست سینیٹ سیکریٹریٹ کو دیدی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بل کو پیش کرنے کی منظوری گزشتہ حکومتی کابینہ نے دی تھی ، قانونی طور پر ایوان میں بل پیش کرنے کیلئے موجودہ حکومتی کابینہ کی منظوری ضروری ہے، بل سے موجودہ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ قائد ایوان نے اس حوالے سے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اس بل کو پیش کرنے کی منظوری گزشتہ حکومتی کابینہ سے حاصل کی گئی تھی اور قانونی طور پر ایوان میں بل پیش کرنے کیلئے موجودہ حکومتی کابینہ کی منظوری ضروری تھی ۔انہوں نے کہا کہ اس بل سے کسی طور پر بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا کوئی تعلق اور سروکار نہیں ہے اس لئے بل واپس لینے کیلئے باقاعدہ سینیٹ سیکرٹریٹ میں درخواست دی گئی ہے۔

سینیٹ

مزید : صفحہ آخر