یوٹیلٹی اسٹورزمیں غیرقانونی بھرتیاں منظور وٹو کیخلاف نیب تحقیقات شروع

یوٹیلٹی اسٹورزمیں غیرقانونی بھرتیاں منظور وٹو کیخلاف نیب تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر ) نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب اور وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف یوٹیلٹی اسٹورز میں غیرقانونی بھرتیوں کے الزامات پرانکوائری شروع کردی ،منظور وٹو پر بطور وفاقی وزیر یوٹیلٹی اسٹورز میں 200 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف بھی یوٹیلٹی اسٹورز میں غیرقانونی بھرتیوں کے الزامات پر انکوائری شروع کردی گئی ہے۔میاں منظور وٹو نے 2008 سے 2013 کے دوران بطور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کے یوٹیلٹی اسٹورز میں 200 سے زائد ایریا مینیجرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا، منظور وٹو نے کچھ من پسند افراد کو نوازنے کے لیے 10 یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ایریا مینیجر لگایا جبکہ اس سے پہلے ایک ایریا مینیجر 15 یوٹیلٹی اسٹورز کے معاملات کی دیکھ بھال کرتا تھا۔نیب کے مطابق میاں منظور وٹو کے خلاف متعلقہ محکموں سے ریکارڈ حاصل کیا جاچکا ہے جبکہ جلد میاں منظور وٹو کو بیان قلمبند کروانے کیلیے طلب کیا جائے گا۔
نیب تحقیقات

مزید :

صفحہ آخر -