وزیراعلیٰ پنجاب کا قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب کا قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قدرتی آفات اورناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ پنجاب حکومت قدرتی آفات سے بچاؤ اور نمٹنے کیلئے موثر پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب/ پیغام

مزید : صفحہ آخر