بجلی کی کم پیداوار کے باعث لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

بجلی کی کم پیداوار کے باعث لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

لاہور )کامرس رپورٹر( ملک بھر میں گزشتہ روز بھی بجلی کی کم پیداوار کے باعث لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ ارسا کی جانب سے ڈیموں سے پانی کے کم اخراج کے باعث ہائیڈ ل کی پیداوار کم ہو کر صرف 2000 میگاواٹ تک رہ گئی ہے ۔ دوسری جانب پی ایس او کی جانب سے تیل کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے تھرمل اور ائی پی پیز کی پیداوار بھی کمی کاشکار ہے ۔ پی ایس او کی جانب سے تھرمل پاور پلانٹس اور آئی پی پیز کو ضرورت کے مقابلہ میں صرف 60 فیصد تیل فراہم کیا جا رہا ہے ۔ پی ایس او کی جانب سے بار بار درخواست کے باوجود وزارت بجلی و پانی کی جانب سے ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے ۔ گزشتہ روز بھی شہروں میں چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میںآٹھ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

بجلی

مزید : صفحہ آخر