فوکل پرسن محکمے اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کریں،علیم خان

فوکل پرسن محکمے اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کریں،علیم خان

لاہور(جنرل رپورٹر )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا کیلئے ڈی جی پی آر میں آئی ٹی کے تعاون سے ایسی کوئیک ریسپانس ٹیم تشکیل دی جائے جو کسی بھی عوامی مسئلے کی نشاندہی پر نہ صرف اُس کی چھان بین اور پیروی کرے بلکہ اُس کا متعلقہ شعبے سے حل کروا یا جائے ،اسی طرح کسی بھی محکمے سے متعلق خبر پر کم سے کم وقت میں فیڈ بیک کو یقینی بنایا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ کے دور ے کے موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ تیز تر اطلاعات کے موجودہ دور میں ڈی جی پی آ ر کے شعبے کی اہمیت میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ کسی بھی پیش آنے والے واقعہ پر حکومت کی طرف سے فوری طور پر موقف سامنے آئے ،انہوں نے کہا کہ مثبت رائے عامہ کی تشکیل اہمیت کی حامل ہے اور میڈیا افسران کو اس ضمن میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ،سینئر وزیر نے ہدایت کی کہ ہر محکمے میں ایسا فوکل پرسن تعینات کیا جائے جو اپنے ڈیپارٹمنٹ اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کرے ، انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد سے متعلق ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی شکایات کی 24گھنٹے مانیٹرنگ ہونی چاہیے جن پر پنجاب حکومت کی طرف سے کی گئی کاروائی کی بھی مناسب طور پر تشہیر کیا جائے۔

علیم خان

مزید : صفحہ آخر