ضمنی الیکشن ،پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ (ن) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی، پنجاب میں دو حلقوں کے علاوہ پیپلز پارٹی کے تمام امیدوار مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار کرنے کا فیصلہ کر لیا، سندھ میں مسلم لیگ (ن)اپنے امیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار کرے گی۔پنجاب میں رحیم یار خان اور تاندلیانوالہ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میدان میں رہیں گے۔ لاہور سے بھی چاروں حلقوں سے پی پی پی امیدوار مسلم لیگ (ن)کے حق میں دستبردار ہوں گے۔
سیٹ ایڈجسٹمنٹ