ہیلتھ انشورنس کارڈ کی حد 3 لاکھ روپے سے بڑھانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہیلتھ انشورنس کارڈ کی حد 3 لاکھ روپے سے بڑھانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب ...

لاہور ( جی این این ) تحریک انصاف کی رکن مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کی گئی قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہیلتھ انشورنس کارڈ کی حد 3 لاکھ روپے کی بجائے خیبر پختونخوا کی طرز پر 5لاکھ40ہزار روپے کی جائے۔وفاقی حکومت ہیلتھ انشورنس کارڈز کے یکساں اجراء سے قبل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے ڈیٹا کا ازسر نو جائزہ لے تاکہ مستحق افراد کی حق تلفی نا ہو۔قرار داد کے متن کے مطابق سابق دور حکومت میں ہیلتھ انشورنس سکیم میں کیے گئے گھپلوں پر تحقیقات کی ضرورت ہے ۔قرار داد میں اتفاق ہسپتال، شریف میڈیکل سٹی اور فاروق ہسپتال کو انشورنس سکیم کے پینل پر رکھ کر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی پر زور بھی دیا گیا ہے ۔

ہیلتھ انشورنس

مزید : صفحہ آخر