از بکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت پاک بھارت مفاہمت کا خواہشمند

از بکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت پاک بھارت مفاہمت کا خواہشمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی)ازبکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت پاک بھارت مفاہمت کا خواہاں ہے، وسطی ایشیا میں بھارت کی بھرپور موجودگی کی حمایت کرتے ہیں، افغانستان کے ساتھ ریلوے نظام کے لئے بھارت سے تعاون کی درخواست کی جائیگی،بھارت کی ریلوے منصوبے میں شمولیت افغانستان میں امن کوششوں کا باعث بنے گی، ازبکستان کو بحیرہ ہند کے ذریعے کھلی تجارت اور رابطوں میں دلچسپی ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ازبکستان کے صدر شوکت مرزیووف کے اگلے ہفتے نئی دہلی کے دورے کے دوران بھارت کو، افغانستان کے ساتھ ریلوے نظام کے قیام کے لیے تعاون کی درخواست کی جائے گی۔ازبک صدر کے قریبی ساتھی پاکستان اور بھارت کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت مفاہمت کے خواہاں ہیں۔اخبار نے ازبک صدر کے قریبی ساتھی کے حوالے سے کہا کہ افغان شہر مزار شریف اور ہیرات کو ملانے والا مجوزہ ریلوے منصوبہ 650 کلو میٹر طویل ہوگا، جسے بعد ازاں کابل شہر تک توسیع دی جائے گی۔اس اہم منصوبے پر افغان صدر اشرف غنی اور ازبک صدر شوکت میرزیووف نے گزشتہ برس اتفاق کیا تھا اور اس حوالے سے کئی ابتدائی سروے بھی مکمل کیے جاچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ازبکستان اس منصوبے میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق کرچکا ہے جو افغانستان میں زرنج -دلارام ہائی وے اور ایران کے چاہ بہار میں شاہد بہشتی بندرگاہ کے بعد خطے کا اہم ترین منصوبہ ہوگا۔
مفاہمت کی خواہش

مزید :

صفحہ آخر -