افغانستان ، قندوز میں طالبان کا فوجی چوکی پر حملہ، 4اہلکار وں سمیت 10افراد جاں بحق

افغانستان ، قندوز میں طالبان کا فوجی چوکی پر حملہ، 4اہلکار وں سمیت 10افراد جاں ...

کابل(آئی این پی)شمالی افغانستان میں طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ پر کئے گئے حملے میں4فوجی اہلکاروں سمیت 10افراد جاں بحق ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شمالی افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے حملوں میں کم از کم آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار فوجی اور اور چار عام شہری شامل ہیں۔ قندوز صوبے کے فوجی ترجمان نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے جمعے کی صبح ضلع آرچی کی ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا اور یہ ہلاکتیں اسی حملے میں ہوئیں ہیں۔ ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں کئی طالبان عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ دوسری جانب فریاب صوبے میں ہونے والے کار بم حملے میں دو شہری مارے گئے۔

اقغانستان

مزید : صفحہ آخر