ہوپ پنجاب کے نو منتخب چیئر مین نے ایگزیکٹو ممبران کیساتھ حلف اٹھا لیا

ہوپ پنجاب کے نو منتخب چیئر مین نے ایگزیکٹو ممبران کیساتھ حلف اٹھا لیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )ہوپ پنجاب کے نو منتخب چےئرمین رانا شاہد نذیر نے ایگزیکٹو ممبران پروفیسر زاہد فاروق کھوکھر ، زاہد جنجوعہ،ابرار الحق،خواجہ سہیل شہزاد،عابد رضا شیخ کے ساتھ حلف اٹھا لیا،حلف چےئرمین الیکشن کمیٹی میاں محمد نعیم نے لیا ،حلف برداری کی پر وقار تقریب ،فاؤنڈر گروپ کے قائد ،سابق مرکزی چےئرمین حاجی شاہد رفیق کے دفتر شادمان میں منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امورآغا سرور رضا قز لباش،ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک تھے،رنگا رنگ تقریب میں سابق ایگزیکٹو ممبران خرم ثقلین،چودھری محمد اکبر ،امتیاز احمد بھٹی،طالب حسین چودھری کے علاوہ سیکرٹری ہوپ محمد شکیل ،سینئر حج آرگنائزر خالد جمیل،حافظ زبیر عقیل،،عظمت خان،محسن قادری،اویس جمیل،رشید احمد صدیقی،مسرت جمشید رشید،رانا عبد السلام ،فیصل لیاقت،میاں محمد ایوب،رضوان نذیر،محمد احمد،سہیل بشیر چودھری، محمد افضل اور دیگر مبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : صفحہ آخر