آئین کے تحت آئی جی کی تبدیلی کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کیا ،الیکشن کمیشن کااسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جوابی خط

آئین کے تحت آئی جی کی تبدیلی کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کیا ،الیکشن کمیشن ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب تبدیلی کے معاملہ پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن کی معطلی کے آئین پاکستان کی شق 218 (3) کے تحت کی گئی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حکومتی نوٹیفکیشن کی معطلی کے اختیارات الیکشن ایکٹ کے تحت بھی استعمال کئے گئے ۔ خط کے متن میں کہاگیا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرامد کیا جائے اوراگر ضرورت ہو تو ضمنی انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد تقرری کی جائے۔

الیکشن کمیشن/جوابی خط

مزید : صفحہ آخر