ہر دور میں جمہوریت کے استحکام کیلئے وکلاء کا کردار اہم رہا : نواز شریف

ہر دور میں جمہوریت کے استحکام کیلئے وکلاء کا کردار اہم رہا : نواز شریف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت وکیل صفائی اور استغاثہ کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث بغیر کارروائی پیر تک کے ملتوی کردی گئی۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے وکیل صفائی اور استغاثہ کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث بغیر کارروائی پیر تک کے ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر العزیزیہ ریفرنس میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے نیب پراسیکیوٹر کو طلب کرلیا۔دوسری جانب احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ ہر دور میں جمہوریت کے استحکام کیلئے وکلا کا کردار اہم رہا ہے۔احتساب عدالت میں آمد پر نوازشریف نے لیگی رہنما سردار اورنگزیب نلوٹھا سے گفتگو کے دوران سوال کیا کہ ہزارہ موٹر وے کا کیا بنا ؟ جس پر لیگی رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہزار ہ موٹر وے بن گئی ہے اور اب لوگ اس کے ذریعے صرف 22 منٹ میں ہزارہ پہنچ جاتے ہیں۔اس موقع پر صحافی نے بارہ اکتوبر 1999میں سابق وزیراعظم کی حکومت کا تختہ الٹنے سے متعلق سوال کیا تو نواز شریف نے کوئی جواب نہ دیا اور خاموشی اختیار کی۔

العزیزیہ ریفرنس/نوازشریف

مزید : صفحہ آخر