شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے ایم پی اے کی نااہلی کا فیصلہ معطل

شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے ایم پی اے کی نااہلی کا فیصلہ معطل

ملتان(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پی پی 217پر تحریک انصاف کے رہنما سلیمان نعیم کی نا اہلی کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے الیکشن کمیشن اور تمام فریقین سے 6 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سے پی پی 217 پر منتخب تحریک انصاف کے ایم پی اے سلیمان نعیم کو الیکشن کمیشن نے کم عمری پر نا اہل قرار دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سلیمان نعیم نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں درخواست دائر کی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے ایم پی اے کی نااہلی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور تمام فریقین سے 6 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔

فیصلہ معطل

مزید : صفحہ آخر