عمران خان خود پارلیمنٹ کو توڑنے کے درپے ہیں،جاوید ہاشمی

عمران خان خود پارلیمنٹ کو توڑنے کے درپے ہیں،جاوید ہاشمی

ملتان (آئی این پی) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں، جہاں میں چھوڑ کر آیا تھا، خواہش ہے عمران خان کی حکومت5سال چلے، عمران خان خود پارلیمنٹ کو توڑنے کے درپے ہیں، پنجاب کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہیں علیم خان ہے۔ جمعہ کو سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر آئی ایم ایف کے پاس چلا گیا ہے، سیاستدان ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہتے ہیں، پاکستان میں حکومتیں چرائی جاتی ہیں، قوم مزید بارہ اکتوبر جیسی صورتحال برداشت نہیں کر سکتی، پرویز مشرف کو کوئی کچھ نہیں کہتا کوئی نہیں پکڑتا، عمران خان آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں، جہاں میں چھوڑ کر آیا تھا،خواہش ہے عمران خان کی حکومت پانچ سال چلے، انہوں نے کہا کہ عمران خان خود پارلیمنٹ کو توڑنے کے درپے ہیں، یہ ابھی وفاقی کابینہ می مزید 20لوگوں کو شامل کریں گے، پنجاب کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہیں علیم خان ہے، فیصل رضا عابدی کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

جاوید ہاشمی

مزید : صفحہ آخر