واپڈا کا دیامر بھاشا ،مہمند ڈیمز کا ٹھیکہ مقامی انجینئرنگ کمپنیز کو دینے کا فیصلہ

واپڈا کا دیامر بھاشا ،مہمند ڈیمز کا ٹھیکہ مقامی انجینئرنگ کمپنیز کو دینے کا ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) واپڈا نے دیامر بھا شا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ مقامی انجینئرنگ کمپنیز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے،بین الاقوامی معیار کی مقامی انجینئرنگ کمپنیوں کیلئے اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے، فیصلے سے پاکستان ٹیکنالوجی سے متعلق صلاحیتوں میں خودمختار ہوگا اور سماجی، اقتصادی شعبوں میں ترقی کرے گا۔تفصیلات کے مطابق واپڈا نے کافی عرصہ سے تاخیر کا شکار مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ مقامی انجینئرنگ کنسلٹنٹ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ماضی میں پاکستان ڈیموں کی بحالی کے کاموں کیلئے اہم کردار بین الاقوامی کمپنیوں کو دیاجاتا رہا ہے جس کے باعث پاکستان کے مقامی انجینئرز کی صلاحیتوں میں اضافہ نہیں ہوسکا۔ اب واپڈا کی جانب سے مقامی انجینئرز کو ٹھیکے دینے کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس سے پاکستان ٹیکنالوجی سے متعلق صلاحیتوں میں خودمختار ہوگا اور سماجی، اقتصادی شعبوں میں ترقی کرے گا۔

دیامر بھاشا،مہمند ڈیمز

مزید : صفحہ آخر