کفایت شعاری مہم،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کی بھی نیلامی کا فیصلہ

کفایت شعاری مہم،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کی بھی نیلامی کا فیصلہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے ٗفیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔فیصلے کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی 6استعمال شدہ گاڑیاں اور ایک عدد موٹر سائیکل 24اکتوبر 2018کو نیلا م ہوگا جن میں ایک عدد مرسیڈیز بنز ،4عدد ٹیوٹا کرولا ،ایک عدد سوزوکی بولان اور ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا CG۔125 شامل ہیں۔ نیلامی قومی اسمبلی کے پارکنگ ایریا میں کی جائیگی ٗ گاڑیوں کا معائنہ صبح11:00بجے سے دن 1:00بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے پارکنگ ایریا میں کیا جا سکتا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں 4اکتوبر کو قومی اخبارات میں اشتہار بھی جاری کر دیا ہے جس سے مزید تفصیلات ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔اشتہار قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ویب سائٹ www.na.gov.pkاور پبلک پرکیورمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ www.ppra.org.pkپر بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر