ایوان صدر اور گورنر ہاؤس کے دروازے عوام اور طلباء کیلئے کھول دیے گئے

ایوان صدر اور گورنر ہاؤس کے دروازے عوام اور طلباء کیلئے کھول دیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وعدے کے مطابق ایوان صدر کے دروازے عوام اور طلباء کے لیے کھول دیے گئے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء نے ایوان صدر کا دورہ کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے طلباء کو ایوان صدر آمد پر خوش آمدید کہا۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ طلباء اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دیں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔طلباء کو ایوان صدر کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔طلباء نے اس پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور یہ موقع فراہم کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دریں اثناء پنجاب اور سندھ کی طرح بلوچستان کا گورنر ہاؤس بھی عوام کے لئے کھول دیا گیا سردار سر بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا اور گورنر ہاؤس کی عمارت کے مختلف حصے دیکھیں اور گورنر ہاؤس میں لگی قدیم تصاویر اور مجسموں میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس بلوچستان کو بھی عوام کے لئے کھول دیا گیا سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین کی سربراہی میں تاریخی گورنر ہاؤس کا دورہ کیا گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے طالبات کو گورنر ہاس پہنچنے پر خوش آمدید کہاطالبات نے گورنر ہاؤس کی عمارت کے مختلف حصہ دیکھے اور گورنر ہاؤس میں لگی قدیم تصاویر اور مجسموں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا طالبات نے پہلی مرتبہ گورنر ہاؤس آمد پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور تاریخی گورنر ہاؤس سے متعلق گورنر بلوچستان سے سوالات کئے گورنر بلوچستان نے فردا فردا تمام طالبات کے سوالات سنے اور تفصیل سے طالبات کو جواب دیئے ، طالبات نے گورنر ہاؤس میں قائم سبزہ زار میں برٹش بلوچستان کے دور کے انگریز وائس رائے کے مجسمہ بھی دیکھے اور تصاویر لیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -