شیر گڑھ میں سی پی گاڑیوں کی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن
شیرگڑھ(نامہ نگار)ایکسائز چیک پوسٹ شیر گڑھ کے انچارج انسپکٹر شہزاد انور اور اے ایس ائی نور الر حمن نے کہا ہے کہ این سی پی گاڑیوں کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون جاری ہیں خفیہ راستوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں این سی پی گاڑیوں کی سمگلنگ پر کافی حد تک قابوپالیا گیا ہے مگر اس کے لئے عوام کی تعاون ضروری ہے عوام ایکسائز عملے سے تعاون کرکے این سی پی کی خفیہ راستوں سے سمگلنگ کی اطلاع دیں ایکسائز عملہ بر وقت کاروئی کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ساتھ ایکسائز اہلکاران مراد گل،عباد علی اور محمد فاروق بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق این سی پی گاڑیوں اور منشیات کی سمگلنگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور جب تک ان کا مکمل خاتمہ نہ ہو ان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیگی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گاڑیوں کی غیر قانونی سمگلنگ اور منشیات کے بارے میں ایکسائز عملے سے تعاون کرے اور بر وقت قانون توڑنے والوں کی نشاندہی کرکے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے