تبدیلی کے دعویدار عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ،فضل کریم

تبدیلی کے دعویدار عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ،فضل کریم

ٹانک(نمائندہ پاکستان) ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی فضل کریم خان تتور اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی غلام قادر خان بیٹنی نے کہا ہے کہ تبدیلی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے حکومت انسانوں کے سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دے اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ نے عوام کی چیخیں نکال دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ٹانک کے باہر مہنگائی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف انتخابی منشور پر عمل کرنے میں مکمل ناکام ہے کنٹینر پر آئی ایم ایف کے پاس نی جانے کی باتیں کرنے والے خود آئی ایم ایف کے پاس چلے گئے ہیں عمران خان قوم سے خود کشی کروانے کے درپے ہیں ہوشرباء مہنگائی سے غریب گھرانوں کے چولے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں غریب کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے اگر ملک بھر میں یوٹرن خان کے ٹیکس لگانے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو غریب دو وقت کی روٹی کے لئے بھی ترس جائیگا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی غریبوں کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اس موقع شرکاء کی جانب سے شدید نعرہ بازی بھی کی گئی ۔۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر