پشاور ،منشیات کی سمگلنگ ناکام 2 گرفتار ،20 کلو چرس برآمد

پشاور ،منشیات کی سمگلنگ ناکام 2 گرفتار ،20 کلو چرس برآمد

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معا شرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کر نے کی خاطر منشیات فری پشاور کے نام سے خصوصی مہم ک�آآغاز کر رکھا ہے جس کے دوران پشاور پولیس نے متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں اسی طرح گزشتہ روز تھانہ حیات آباد پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو منشیات سمگلرز کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 20 کلوگرام چرس بر آمد کر لی ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ مقدمات درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ جمرود سے کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی اطلاع پر جمرود سے متصل علاقوں میں تمام ناکہ بندیوں پر موجود اہلکاروں کو ہائی الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد اختر نصیرنے SI یوسف خان اوردیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارخانو چیک پوسٹ ناکہ بندی پر ایک مشکوک گاڑی نمبر ی IDK-2437 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلوگرام چرس بر آمد کرکے دو ملزمان محمد اللہ ولد یوسف خان سکنہ جمرود اور عمران ولد گل خواص سکنہ شاہ کس کو گرفتار کر لیا دونوں ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ انٹاروگیشن کے دوران ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر