گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نادرا پشاور بورڈ کے خلاف نوٹس لے، زوان سدوخیل ویلفئر ایسوسی ایشن
ضلع خیبر (بیورو رپورٹ )لنڈیکوتل: ضلع خیبر تحصیل لنڈیکوتل کے زوان سدوخیل ویلفیر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگست 2018 میں نادرا ٹیم (پشاور بورڈ) نے ان کے گاوں کے سینکڑوں خواتین کا ڈیٹا حاصل کیا تاکہ انھیں قومی شناختی کارڈ جاری کئے جاسکے لیکن کئی مہینے گزرنے کے باوجود ان سینکڑوں خواتین کو شناختی کارڈ ز جاری نہ ہوسکے جس کی وجہ سے یہ خاندان سخت مایوسی کے شکار ہیں۔ زوان سدوخیل ویلفیر ایسوسی ایشن کے صدر محراب شاہ آفریدی نے کہا کہ 29اگست 2018کو نادرا پشاور بورڈ کے موبائل ٹیم نے ہمارے گاوں کے تقریبا 212خواتین کی قومی شناختی کارڈ فارمز پر کئے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے وقت پر ان قومی شناختی کارڈ ز کے ساتھ ضروری دستاویزات ڈومیسائل وغیر ہ بھی وقت پر متعلقہ ادارے کو فراہم کئے لیکن کئی مہینے گزرنے کے باوجود ان شناختی کارڈرز کو مزید پراسس نہیں کیا گیا اور ابھی تک یہ خاندان شناختی کارڈ سے محروم ہیں۔ سماجی تنظیم کے رہنماوں نے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ، ڈپٹی کمشنر خیبر اور نادرا حکام سے مطالبہ کہ نادرا موبائل ٹیم پشاور بورڈ کو احکامات جاری کریں تاکہ ان خواتین کو قومی شناختی کارڈ کا اجرا ممکن ہوسکے۔