گاڑی کی بیٹریاں فروخت کرنے کا جھانسہ ،ملزم دکاندار سے لاکھوں لیکر فرار

گاڑی کی بیٹریاں فروخت کرنے کا جھانسہ ،ملزم دکاندار سے لاکھوں لیکر فرار

پشاور(کرائم رپورٹر)شرقی کے علاقہ میں خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرنیوالا شخص گاڑیوں کی بیٹریاں فروخت کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے دکاندار سے ہزاروں کی رقم لوٹ کر فرارہوگیا واقعا ت کے مطابق گلبہار کے رہائشی آفتاب احمد ولد خائستہ گل نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہو ئے بتایا کہ اس کی صدر میں بیٹریوں کی دکان ہے گزشتہ روز وہ اپنی دکان میں موجود تھا اس دوران ایک شخص اس کے پاس آیا اورخود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرتے ہوئے بیٹریوں کی تصاویر بتا کر اسے کہا کہ یہ فروخت کرنی ہیں بیٹریوں کو سودا97200 روپے میں طے کرکے اسے رقم حوالے کردی اوراس کے ساتھ بیٹریاں لینے کیلئے روانہ ہوگیا مگر اس دوران وہ شخص اسے گھما پھرا کر راستہ میں ا س سے رفو چکر ہوگیا پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شرو ع کردی ہے

Back to Conversi

مزید : پشاورصفحہ آخر