ملا کنڈ میں قربانیوں کے طفیل مکمل امن بحلا ہو چکا ہے : میجر جنرل خالد سعید

ملا کنڈ میں قربانیوں کے طفیل مکمل امن بحلا ہو چکا ہے : میجر جنرل خالد سعید

مٹہ ( رحیم خان) پاک فوج ملاکنڈ ڈویژن کے میجر جنرل خالد سعید نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن اور خصوصاً ضلع سوات میں امن مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے اور اس بات کا زندہ ثبوت اج ضلع سوات میں کھیلوں کی میدانوں کی رونقیں بحال ہونا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاک فوج ضلع سوات میں مذید اسی طرح سپورٹس گالے اور ٹورنامنٹس منعقد کرینگے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اس وقت ضلع سوات میں قیام امن کی بعد عوام کیلئے فلاحی اور ترقیاتی کاموں میں مصروف ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ ائندہ بھی جاری رہیگی ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ سپورٹس گراوند میں سیکنڈ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کی اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر اسلام ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان کرنل شاہد بشیر اور دیگر ذمہ دار بھی موجود تھے تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فوج کے افسروں جوانوں سول انتظامیہ کے افسروں منتخب نمائندوں علاقہ معززین اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی میجر جنرل خالد سعید نے کہا کہ عوام پاک فوج اور دیگراداروں کی تاریخی قربانیوں کی بعد ملاکنڈ دویژن اور ضلع سوات میں امن قائم کی ہیں اور اس وقت ملاکنڈ ڈویژن اور ضلع سوات میں مکمل طور پر امن قائم ہوچکا ہے جس کا زندہ ثبوت اج ضلع سوات میں کھیلوں کی میدانوں میں کھیلوں کی رونقیں بحال ہونا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاک فوج ائندہ کیلئے ضلع سوات میں سپورٹس گالے اور مختلف کھیلوں کی ٹورنامنٹ کی انعقاد کیلئے عملی اقدامات اٹھایئنگے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور عوام پہلے بھی ایک ساتھ تھے اور ائندہ بھی ایک ساتھ رینگے اور ملکر ملک وقوم کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

Back to C

مزید : پشاورصفحہ آخر