مٹہ ،سیکنڈ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

مٹہ ،سیکنڈ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) مٹہ سپورٹس گراونڈ میں جاری سیکنڈ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا فائنل میچ میں پاک فوج الیون کی ٹیم نے ضلع بونیر الیون ہاکی ٹیم کو ایک گول سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا مہمان خصوصی پاک فوج کے میجر جنرل خالد سعید اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر اسلام تھے مہمانوں نے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی تفصیلات کی مطابق مٹہ سپورٹس گراونڈ میں جاری سیکنڈ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ گذشتہ روز اختتام پذیر ہوا ٹورنامنٹ میں ملاکنڈ ڈویژن کی مختلف اضلاع کی سات ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کی فائنل میچ پاک فوج الیون ہاکی ٹیم اور ضلع بونیر ہاکی ٹیم کے درمیان ہوا جس میں ایک زبردست کھیل کی بعد پاک فوج کے ٹیم نے یہ ٹورنامنٹ ایک گول سے جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاک فوج ملاکنڈ ڈویژن کے میجر جنرل خالد سعید اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام تھے اخر میں تمام مہمانوں نے کھیلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی فائنل میچ دیکھنے کیلئے علاقہ کی عوام بھی بہت بڑی تعداد میں موجود تھے

مزید : پشاورصفحہ آخر