پی کے 78کے عوام بیگم ہارون بلورکوکامیاب کرائیں ،الیاس بلور

پی کے 78کے عوام بیگم ہارون بلورکوکامیاب کرائیں ،الیاس بلور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹرالیاس بلوراورالحاج ملک طارق اعوان نے کہاہے کہ پی کے 78پر14اکتوبرکوہونے والے ضمنی انتخابات میں لالٹین کابول بالاہوگااوریہ کہ حلقہ کے عوام دہشت گردی کانشانہ بننے والے ہارون بلورکی شہادت کابدلہ ووٹ کے ذریعے لیں گے انہوں نے مذکورہ حلقہ کے عوام ،پارٹی اورحمایتی جماعتوں کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ 14اکتوبرکولالٹین کوووٹ دیکربیگم ہارون بلورکوکامیاب کرائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزپی کے 78کے یونین کونسل 14اندرون لاہوری گیٹ میں ایک کارنرمیٹنگ سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سٹی صدرملک غلام مصطفی،صدرگل سمیت پارٹی اورحمایتی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام (ف) ،پاکستان پیپلزپارٹی اورپاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں سمیت علاقہ معززین کی بڑی تعداد موجودتھی الیاس بلورنے مزیدکہاکہ تبدیلی کے نام پراقتدارمیں آنے والی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے اپنی حکومت کے پہلے دنوں میں ہی عوام کومہنگائی کی صورت میں ووٹ دینے کاصلہ دے دیاہے چنانچہ پہلے ساٹھ دنوں میں گیس ،بجلی ،اشیاء صرف ،اورٹیکسوں میں اضافہ کردیاگیاہے جسکی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہونے سے یہ اشیاء غریب عوام کی قوت خریدسے باہرہوگئی ہیں انہوں نے کہاکہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدارمیں آنے والوں کے پاس عوام کوریلیف دینے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے اوریہ کہ ڈالرکی قیمت میں ریکارڈاضافہ ہونے کے پیش نظرملک کی معیشت تنزلی کی طرف چلی گئی ہے چنانچہ اب وزیراعظم عمران خان جوکہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی بجائے خودکشی کوترجیح دینے کے دعوے کرتے تھے نے حسب روایت یوٹرن لیکر قرضہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کے سامنے کشکول رکھ دیاہے انہوں نے کہاکہ نئی حکومت کے پہلے ساٹھ دنو ں میں ملکی معیشت اورمہنگائی کایہ حال ہے توانکے سوروزہ پلان کااللہ ہی حافظ ہو ملک طارق اعوان نے کہاکہ تحریک انصاف کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے بندگلی کے ذریعے اقتدارمیں پہنچنے والوں نے ابتدائی دنوں میں ہی عوام کی امیدوں پرپانی پھیردیاہے لہٰذا نیاپاکستان بنانے کے دعویداروں نے ملک کوکئی صدیوں پیچھے دھکیل دیاہے کارنرمیٹنگ سے ملک مصطفی اوردیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔