محرم کی پر امن اختتام پذیر ، آئی جی اور سی سی پی کی مرہون منت ہے : متولیان امام بارگاہ
پشاور(کرائمز رپورٹر)محرم الحرام کے مہذبی ایام پرامن رہے انسپکٹرجنرل آف پولیس صلاح الدین محسود اورکیپٹل سٹی پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمن کی صلاحیتوں اور سیکورٹی پلان مرہوں منت ہے یہ بات تمام متوالیان امام بارگاہ سید کمال شاہ،سید محسن علی شاہ،سید نثار شاہ بخاری سید ساجد علی کاظمی غلام اصغر اسد،فقیر حسین فوجی،شہزاد عباس،شاہد الحسن ،،حبدار حسین،احمد علی چن،فہیم الحسین نے اہم اجلاس میں کہی گزشتہ روز امام بارگاہ کاظمیہ سید چن پیرشاہ کاظمی محلہ حسینیہ میں منعقد ہوا اجلاس میں امام بارگاہ متولیوں سمیت ماتمی سنگتوں کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں محرم الحرام میں پیش آنے والے حالات اور امن وامان پر روشنی ڈالی گئی اجلاس میں ان اہل سنت بھائیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایام محرم میں شربت کی سبیلیں اور نیاز امان کا اہتمام کیا،محرم الحرام میں امن وامان قائم رکھنے پرآئی جی پی صلاح الدین محسود ،سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کے سکیورٹی پلان کو پایہ تک پہنچانے کیلئے ڈی ایس پی سٹی کوکب سمیت سپیشل برانچ اور جملہ سیکورٹی ایجنسیوں کی کارکردگی کو سہرایا گیا ایس ایس ڈبلیو پی کے تمام ورکروں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جن کی دن رات کی تھک محنت سے صفائی کی صورت حال تسلی بخش رہی ٹاؤن ون کی کارکردگی بھی بہتر رہی اجلاس کے آخر میں فقیر حسین فوجی نے کہا کہ ہماری مجالس اور جلوس پرامن ہوتے ہیں ان میں ٹور پھوڑ کا کوئی رحجان نہیں ہوتا ان مجالس اور جلوسوں کو برطانیہ دور میں بھی آزادی تھی اوراحترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا بڑے افسو س کے ساتھ کہنا پڑیا ہے کہ اسلامی مملکت پاکستان اور خاصکر خیبرپختونخواہ میں ہماری انتظامیہ جن کے فرائض مجالس اور جلوسوں کو سیکورٹی فراہم کرنا تھی الٹا ایف آئی آرز کاٹنے کے درپے ہوتے ہیں میری انتظامیہ کے حکام اعلیٰ سے گزارش ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی مجالس اور جلوسوں پر ایف آئی آر کاٹنے پر نظرثانی کی جائے اور سلسلے کو بند کیا جائے اکابرین اہل تشیع کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا جو انتظامیہ کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں