مردان ،تنظیم تاجران کے انتخابات ،نثار خان صدر منتخب

مردان ،تنظیم تاجران کے انتخابات ،نثار خان صدر منتخب

مردان (بیورورپورٹ) تنظیم تاجران پارہوتی کے انتخابات میں حاجی نثار خان صدراور حاجی عثمان علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے اس سلسلے میں جمعرات کے روز انتخابی عمل کا انعقاد کیا گیا جس میں پارہوتی تنظیم کے تاجروں نے کثیر تعداد میں نے شرکت کی اس موقع پر اتفاق رائے سے ممتاز تاجر رہنما حاجی نثار خان کو دوسری مرتبہ بلا مقابلہ صدر اور حاجی عثمان علی جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے دیگر عہدیداروں میں اشفاق خان سینئر نائب صدر،شاہ فیصل نائب صدر،حاجی محمد صدیق جائنٹ سیکرٹری،حاجی بخت شیرفنانس سیکرٹری اور اظہار احمدپریس سیکرٹری جبکہ حاجی نورالسلام سرپرست اعلی منتخب ہوگئے نو منتخب صدر حاجی نثار نے اپنے انتخاب پر تاجر وں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تاجر وں کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر